کراچی کی سیاست میں پھر ہلچل،پاک سر زمین پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کے مشترکہ اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس شام 6بجے ہو گی

 
0
468

کراچی نومبر 8(ٹی این ایس):پاک سر زمین پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کے مشترکہ اجلاس کے بعد  مشترکہ پریس کانفرنس شام 6بجے ہو گی۔یہ پریس کانفرنس کراچی کی سیاست میں بڑا موڑ بھی ثابت ہو سکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے سیاسی حریفوں نے باہمی اختلافات کو کراچی کی بہتری کے لیے پس پشت ڈال دیا ۔پاک سر زمین پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان نے مشترکہ پریس کانفرنس کا اعلان کر دیا ۔مشترکہ پریس کانفرنس آج شام 6 بجے ہو گی ۔بظاہر توپریس کانفرنس کا ایجنڈا کراچی کے مسائل بتایا گیا ہے مگر سیاسی بصیرت رکھنے والے تجزیہ کار اسے کراچی کی سیاست میں بڑا موڑ قرار دے رہے ہیں ۔ پریس کانفرنس سے قبل کراچی کی دونوں بڑی جماعتیں مشترکہ اجلاس بھی کر رہی ہیں جو شام 4بجے ہونے جا رہا ہے۔اجلاس میں بھی کراچی کے مسائل اور مردم شماری پر بات ہو گی۔سیاسی مبصرین اس موقع کو پاک سر زمین پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کے ایک ہونا بھی قرار دے رہے ہیں۔