دھرنا عمران خان نے کرایا، ایم کیو ایم اور پی ایس پی ایک دوسرے کے پول کھول رہے ہیں، نثار کھوڑو

 
0
418

 

کراچی ،نومبر21(ٹی این ایس): پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ دھرنا عمران خان نے کرایا،ایم کیو ایم اور پی ایس پی ایک دوسرے کے پول کھول رہے ہیں، اگر پولیس کام نہیں کرپارہی تو فوج سے مدد لے لیں، وفاقی حکومت دھرنے کی وجہ سے اپنی رٹ کھو چکی ہے۔منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ ضیا الحق کے دور میں خواجہ اظہار کی پارٹی بنی، ایم کیو ایم اور پی ایس پی ایک دوسرے کے پول کھول رہے ہیں، دھرنا بہت دنوں سے جاری ہے، ہائی کورٹ نے بھی کہا کہ ختم کریں۔اگر پولیس کام نہیں کرپارہی تو فوج سے مدد لے لیں،انھوں نے کہا کہ دھرنے عمران خان کرارہے ہیں،وفاقی حکومت دھرنے کی وجہ سے اپنی رٹ کھوچکی ہے، دھرنا بہت دن سے جاری ہے، اسلام آباد کے لوگ تنگ آگئے ہیں، شاید حکومت کو ماڈل ٹائون یاد آرہا ہے۔