کراچی کی کرسی کراچی والوں کےہاتھ ہونی چاہیے،فاروق ستار

 
0
294

کراچی ،اپریل 22(ٹی این ایس): ایم کیوایم پاکستان نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا،احتجاجی مظاہرے میں کثیرتعداد میں افراد نے شرکت کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم کیوایم پاکستان نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈزاوربینرزاٹھا رکھے تھے۔ جن پربجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف اور مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کی کرسی کراچی والوں کے ہاتھ ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی بجلی اور پانی کا کنٹرول کراچی والوں کے ہاتھ میں دیا جائے۔ بجلی نہیں ہوگی توپانی کی قلت بھی ہوگی۔