کراچی ،اپریل 22(ٹی این ایس): ایم کیوایم پاکستان کے رہنماء راشد سبزواری کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا، ڈاکو گھر سے طلائی زیورات اور نقدی لیکر فرار ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کے رہنماء راشد سبزواری کے گھرڈ کیتی کی واردات ہوئی ہے۔ واقعہ کے تحت گلشن13 بی ٹومیں واقع گھر میں9 مسلح ملزمان داخل ہوئے۔ ڈاکو گھر سے طلائی زیورات اورنقدی لےکرفرارہو گئے۔ راشد سبزاری نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے اہلیہ پرتشدد بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان گھرسے طلائی زیورات اورنقدی لے کرفرارہوئے۔ ڈکیتی کی واردات کی پولیس اسٹیشن میں رپورٹ جمع کروا دی گئی ہے۔