اسلام آباد نومبر 9(ٹی این ایس)وزیر داخلہ احسن اقبال کی کوئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے سکیورٹی ادارے دہشت گردوں کے مذموم مقاصد کو خاک میں ملانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ نے کوئٹہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں کے خاندان سے دلی افسوس کا اظہار کیا اور شہداء کے اعلی درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبر و جمیل کے لئے دعا کی۔انہوں نے کہاکہ ہمارے سیکورٹی کے اہلکار وطن عزیز کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں ،دہشت گردوں کے مزموم مقاصد کو خاک میں ملانے کیلئے ہمارے سیکورٹی کے ادارے ہر وقت تیار ہیں۔













