ہمارے توانائی کے منصوبے شفافیت کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہیں ،شہباز شریف

 
0
385

 

 

لاہور ،نو مبر10(ٹی این ایس): وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) حکومت نے توانائی منصوبے جنگی بنیادوں پر مکمل کیے،ہمارے توانائی کے منصوبے شفافیت کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہیں، حکومت نے زبانی جمع خرچ کی بجائے منصوبوں کو عملی شکل دی۔ جمعہ کو لاہور سے جاری ایک بیان میں وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)نے عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کئے اور توانائی کے منصوبے جنگی بنیادوں پر مکمل کرکے تاریخ رقم کی۔

شہبازشریف نے کہا کہ ان کی حکومت نے زبانی جمع خرچ کی بجائے منصوبوں کو عملی شکل دی، دعووں کی بجائے ہر لمحہ ملک کی بہتری پر صرف کیا، ملک کو اندھیروں سے نکالا ہے اور لوڈشیڈنگ پر قابو پایا ۔وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن)نے عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کئے ، ہمارے توانائی کے منصوبے شفافیت کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہیں جن میں وقت اور اربوں روپے بچا کر نئے کلچر کی داغ بیل ڈالی گئی ہے۔