وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی تصاویر جناح انٹر نیشنل ائیر پورٹ کراچی سے ہٹا دی

 
0
293

کراچی ،نو مبر13(ٹی این ایس): وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی تصاویر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے ہٹادی گئی ہیں۔میڈیا رپور ٹ کے مطابق وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی تصاویر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اندرونی احاطے میں لگائی گئی تھیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی تصاویر ایئر پورٹ کے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک لاؤنجز سے ہٹائی گئی ہیں تاہم اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کوئی بھی وجہ نہیں بتائی۔