اسلام آباد ،صرف ایک شاہراہ پر لبیک یارسول اللہ ریلی کا دس روز سے دھرنا جاری ،نظامی زندگی مفلوج

 
0
454

اسلام آباد نومبر 15(ٹی این ایس)اسلام آباد میں صرف ایک شاہراہ پر لبیک یارسول اللہ ریلی کے دھرنے نے جڑواں شہروں میں بدترین ٹریفک جام کر دیا۔ ٹریفک پولیس کے تمام متبادل پلان ناکام ہو کر رہ گئے۔ شہر اقتدار میں داخلے کیلئے طویل راستے اختیار کرنے کے باوجود گھنٹوں لمبی قطاروں میںلگ کر شہری عاجز آگئے۔ ٹریفک پولیس بھی ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے میں بے بس ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں لبیک یا رسول اللہ ریلی کے شرکاء کو دھرنا دئیے 10روز ہو چکے ہیں جس کے باعث جڑواں شہروں میں ٹریفک کا نظام درہم برہم کر کے رکھ دیاہے۔ ٹریفک پولیس شہریوں کو ٹریفک کو متبادل راستے فراہم کرنے کے لئے آئے روز نئے ٹریفک پلان جاری کر رہی ہے۔

جس کی وجہ سے شہری انتہائی قرب میں مبتلا ہو کر رہ گئے ہیں۔

مظاہرین کی جانب سے صرف ایک شاہراہ پر دھرنا دیا جا رہا ہے تاہم جڑواں شہروں میں بدترین ٹریفک جام نے نظام زندگی مفلوج کر کے رکھ دیا ہے ۔ شہر اقتدار میں داخل ہونا ہو یا باہر جانا ہو ، طویل راستے اختیا رکرنے کے باوجود بھی لمحوں کا سفر گھنٹوں میں طے کر کے شہری عاجز آچکے ہیں۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے نئے جاری کردہ پلان میں مختلف مقامات سے روڈز کو بند کیا گیا ہے اور شہریوں کی سہولت کے لیے متبادل راستے مہیا کئے گئے ہیں۔

اس حوالے سے ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ کسی بھی دشواری سے بچنے کے لیے متبادل راستے استعمال کریں،لاہور سے آنے والی ہیوی ٹریفک روات ٹی کراس سے راولپنڈی کی جانب راستہ اختیار کریں،پشاور سے آنے والی ہیوی ٹریفک 26 نمبر چونگی سے موٹر وے پر ڈال دی جائے گی۔فیض آباد چاروں اطراف ٹریفک کے لیے بند ہے ، جس میں راول ڈیم چوک سے بجانب فیض آباد دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بند ہے،راول ڈیم چوک سے پارک روڈ،ترامڑی،لہتراڑ روڈ کھنہ اور ایکسپریس ہائی وے استعمال کریں،زیرو پوائنٹ سے بجانب فیض آباد دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بند ہے،شہری کشمیر ہائی وے ناینتھ ایونیو اور آئی جے پی روڈ استعمال کریں،کھنہ پل سے بجانب فیض آباد ایکسپریس ہائی وے دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بند ہے،کرال سے اسلام آباد آنے والے شہری کھنہ پل سے لہتراڑ روڈ ترامڑی پارک روڈ اور راول ڈیم چوک استعمال کریں،ناینتھ ایونیو آء جے پی روڈ سے بجانب فیض آباد دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بند ہے،شہری آئی جے پی روڈ سے براستہ گوہر شہید چوک،فقیر ایپی روڈ سے کشمیر ہائی وے استعمال کریں،اسی طرح
آئی جے پی روڈ سے براستہ ناینتھ ایونیو کشمیر ہائی وے استعمال کریں،راولپنڈی سے براستہ مری روڈ اسلام آباد آنے والے شہری مری روڈ سے براستہ سٹیڈیم روڈ ناینتھ ایونیو استعمال کریں یا براستہ کرال کھنہ پل،لہتراڑ روڈ ترامڑی پارک روڈ راول ڈیم چوک استعمال کریں۔ڈھوکڑی سہروردی سرینا چوک بجانب فرانس ٹرن دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بند ہے،ریڈ زون،سیکریٹریٹ اور ڈپلومیٹک انکلیو جانے والے براستہ ایمبیسی روڈ،نادرا چوک سے ریڈیو پاکستان چوک یا مارگلہ روڈ استعمال کر سکتے ہیں۔