قومی اتحاد سے سی پیک منصوبہ خواب سے حقیقت بن چکا ہے، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اور داخلہ احسن اقبال

 
0
413

اسلام آباد نومبر 15(ٹی این ایس) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہر مسلمان کا ختم نبوت پر مکمل ایمان ہے ،دھرنادینے والوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن کررکھی ہے،ہمارے صبر کا امتحان نہ لیا جائے ،سی پیک کو جلد مکمل کرنے پرکمر بستہ ہیں ، یہکسی صوبے کانہیں پوریپاکستان کاپراجیکٹ ہے۔،سی پیک کا اگلا مرحلہ صنعتی تعاون پر مبنی ہے،سی پیک کو فاٹا تک بڑھانا چاہتے ہیں ،سی پیک کے تحت صنعتی زون فاٹا تک بڑھانے سے فاٹا اصلاحات میں مدد ملے گی۔

بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سی پیک کا اگلا مرحلہ صنعتی تعاون پر مبنی ہے ،گزشتہ روز سی پیک پر صوبوں کا اجلاس ہوا ، چھٹی جے سی سی میں تمام صوبوں کے منصوبے بھی شامل کیے،وزیراعلیٰ پرویز خٹک ،وزیر خزانہ کے پی اور دیگر کی شرکت کامشکورہوں،ساتویں جے سی سی میں سی پیک پر ایک آواز سے بات کریں گے،سی پیک پر سارا پاکستان ایک ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک کو جلد مکمل کرنے پرکمر بستہ ہیں ،سی پیک کے تحت شہروں میں روڈ،ریل ٹرانسپورٹ سے مواقع پیداہوں گے ،سی پیک کسی صوبے کانہیں پوری پاکستان کاپراجیکٹ ہے،سی پیک کو فاٹا تک بڑھانا چاہتے ہیں ،سی پیک کے تحت صنعتی زون فاٹا تک بڑھانے سے فاٹا اصلاحات میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک میں پرائیویٹ سیکٹر کا اہم کردار ہے،سی پیک پرآیندہ اجلاس میں ایف پی سی سی آئی کے نمایندے بھی ہوں گے،گزشتہ روز ساتویں جے سی سی کیلیے صوبوں کے ساتھ جائزہ اجلاس ہوا، سی پیک پاکستان کے پسماندہ علاقوں کو بھی جوڑے گا،فائبرآپٹک سے گلگت بلتستان جدیددورمیں داخل ہوچکا ہے۔۔