ڈیرہ بگٹی میں ایف سی اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے کارروائی کے دوران دھماکہ خیز مواد اورایمونیشن قبضے میں لے لیا

 
0
363

کوئٹہ نومبر 15(ٹی این ایس) ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں ایف سی اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے دھماکہ خیز مواداورایمونیشن قبضے میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے کالوپ سہرانی میں فرنٹیر کور بلوچستان اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے شرپسندوں کے ٹھکانے سے 82ایم ایم گن کے 4فیوزاورفیوز گولے 50، بارہ ایم ایم کے 50راؤنڈ ،3کلو گرام دھماکہ خیز مواد اور ایک دستی بم قبضے میں لے لیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔