سانحہ تربت کے بعد 8ٹریول ایجنٹس کوگرفتارکیا،ایف آئی اے

 
0
447

اسلام آباد،نومبر21 (ٹی این ایس):  ڈائریکٹرایف آئی اے ڈاکٹرعثمان انور کا کہناہے کہ سانحہ تربت کے بعد 8ٹریول ایجنٹس کوگرفتار کیا جاچکا ہے ، ان میں سے  کچھ کوبلوچستان سے بھی گرفتارکیا،ہمیں خدشہ ہے کہ ابھی بھی 8کے قریب لوگ گم ہیں جو غیر قانونی طریقے سے باہر جانا چاہتے تھے۔

نجی چینل ”دنیانیوز“کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ “خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹرایف آئی اے ڈاکٹرعثمان انور کا کہنا تھا کہ غیرقانونی طریقے سے جانےوالے ر استے میں پکڑے جا تے ہیں، بعض لوگ خودانسانی سمگلر کے پاس پھنستے ہیں،بعض پاکستانی ترکی جاکربھی پھنس جاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایف آئی اے نے تمام ایئرپورٹ پرسیکیورٹی سخت کی ہے، سیکیورٹی کی وجہ سے ا میگریشن چیکنگ بہترہوئی ہے۔
ڈائریکٹرایف آئی اے کا کہتے ہیں کہ ہمارا ادارہ بارڈر پر کام نہیں کرتا،ہم صرف اطلاع ملنے پر ہی کارروائی کرتے ہیں،تاہم اس طرح کے معاملات کودیکھنے کے لئے ٹاسک فورس موجودہے۔
ڈائریکٹرایف آئی اے ڈاکٹرعثمان انور کہتے ہیں کہ انسانی سمگلنگ کے معاملے کوسیکیورٹی فورسزکیساتھ شیئرکیا۔