ایف آئی اے گوجرانوالہ کی کارروائی، 7 انسانی اسمگلر گرفتار ٗ گجرات سے سہولت کار بھی پکڑا گیا

 
0
534

گوجرانوالہ  نومبر 21(ٹی این ایس)ایف آئی اے نے سادھوکی میں کارروائی کرتے ہوئے 7 انسانی اسمگلرز گرفتار کرلیے ٗدوسری کارروائی میں گجرات سے گرفتار انسانی اسمگلر سہیل شکیل کے ایک سہولت کار کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔ایف آئی اے گوجرانوالہ سیل نے سادھوکی میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایک بڑے گروہ کو گرفتار کر لیا ہے گرفتار کئے گئے 7 انسانی اسمگلروں کے قبضے سے 142 پاکستانی پاسپورٹ ، دیگر دستاویزات اور جدید الیکٹرانک مشینیں برآمد ہوئی ہیں ۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے خالد انیس کے مطابق ملزمان پاکستان ، ایران اور عراق سے انسانی اسمگلنگ کے ذریعے شہریوں کو یورپ بھجواتے تھے ۔دوران تفتیش انکشاف ہوا ہے کہ گروہ کا مرکزی ملزم حسنین تربت فائرنگ واقعہ میں ملوث ایک مفرور ملزم اختر میو سے رابطے میں تھا ۔ایک اور کارروائی میں ایف آئی اے نے گجرات سے ایک ملزم قیصر منیر کو بھی گرفتار کیا ۔قیصر منیر گزشتہ روز گرفتار ہونیوالے ملزم سہیل شکیل کا سہولت کار ہے ،سہیل شکیل نے تربت میں مارے جانے والے 5 افراد کو کوئٹہ بھجوایا تھا۔