اسلام آباد ،نو مبر26(ٹی این ایس):ملک کے طول و عرض پر پھیلنے والے احتجاج اور مظاہروں کے باعث پاکستان کی معیشت کو50ارب روپے سے زاہد کا نقصان ہو گیا ہے ۔میڈیا تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت میں گزشتہ روز شہر کے 80فیصد ہول سیل مارکٹیں بند رہیں ۔مختلف شہروں میں داخلی اور خاجی راستے بند ہونے کے باعث تمام ملکی منڈیاں شدید متاثر ہوئی ہیں ۔انجمن تاجران کے صدر خالد پرویز نے کہا ہے کہ حکومت کی نا اہلی کے باعث 50ارب روپے ملکی معیشت کا بڑا نقصان ہے حکومت کو چاہے تھا کہ دھرنوں کا پر امن حل نکالا جاتا تا کہ ملکی معیشت کنٹرول میں رہتی اور دھرنوں کی وجہ سے ملک میں کشیدگی پیدا نہ ہوتی ۔