قائمہ کمیٹی امور کشمیر و گلگت بلتستان کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر ملتوی

 
0
460

 

اسلام آبا د،نو مبر 27(ٹی این ایس) : قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان کا اجلاس کورم پورا نہ ہومے کی وجہ سے ملتوی ہو گیا ،کمیٹی کی19ارکان میں سے صرف2ارکان نے شیڈول کمیٹی اجلاس میں آنے کی زحمت کی۔ گلگت بلتستان حکومت کے حکام نے غیر رسمی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ اگلے سال جون میں گلگت شہر کو ایل پی جی مہیا کر دی جائے گی ، جس کے بعد سکردو اور ہنزہ کو ایل پی جی کی فراہمی کے حوالے سے کام کیا جائے گا، جنگلات کے کٹائو کے باعث ہو نے والے نقصان کو پورا کرنے کے بہت وقت لگے گا ،پچھلے سال ہم نے سوشل فاریسٹری کے تحت 10لاکھ پودے لگائے تھے جبکہ اس سال 50لاکھ پودے لگانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان کا اجلاس چیئرمین ملک ابرار احمد کی صدارت میں ہوا ،اجلاس میں ملک ابرار احمد کی دادی اورمیجر اسحاق شہیدسمیت دیگر شہدا کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔اجلاس کا کورم پورا نہ ہونے کے باعث باضابطہ کمیٹی کا اجلاس نہ ہو سکا۔اس موقع پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہحکومت گلگت بلتستان کے حکام بہت دور سے آ ئے ہیں،وہ اپنی غیر رسمی بریفنگ دے دیں ۔

جس پر حکومت گلگت بلتستان کے حکام نے غیر رسمی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہم سوشل فاریسٹری کی طرف جا رہے ہیں پچھلے سال ہم نے سوشل فاریسٹری کے تحت 10لاکھ پودے لگائے تھے جبکہ اس سال 50لاکھ پودے لگانے کا ہدف رکھا گیا ہے ، گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں ہم نے فاریسٹری کی ہے ، جنگلات کے کٹائو کے باعث ہو نے والے نقصان کو پورا کرنے کے بہت وقت لگے گا ، گلگت بلتستان کا موسم بہت سخت ہے ، وہاں 5مہینے مسلسل لکڑی جلانی پڑتی ہے ، اس لئے وہاں توانائی کا متبال ذریعہ فرہم کیا جائے تاکہ وہاں جنگلات پر سے انحصار کم ہو جائے ، اگلے سال جون میں گلگت شہر کو ایل پی جی مہیا کر دی جائے گی ، جس کے بعد سکردو اور ہنزہ کو ایل پی جی کی فراہمی کے حوالے سے کام کیا جائے گا چیئر مین کمیٹی نے کہا کہ یہ اچھی خبر ہے اس کے بعد ہمارے جنگلات بچ جائیں گے ، بعد ازاں کو رم پورا نہ ہو نے کے باعث کمیٹی کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔