رینجرز ،گرفتار مظاہرین کو دھرنا قائدین کے حوالے کر دیا ،رہائی پانے والے مظاہرین کو فی کس ایک ہزار روپے بھی دئیے

 
0
539

اسلام آباد ،نو مبر 27(ٹی این ایس):رینجرز نے گرفتار مظاہرین کو دھرنا قائدین کے حوالے کر دیا ،رہائی پانے والے مظاہرین کو فی کس ایک ہزار روپے بھی دئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق مذہبی جماعتوں کا دھرنا ختم کروانے کے لیے فیض آباد میں آپریشن کیا گیا جس کے دوران درجنوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا تھا ۔بعد ازاں دھرنا مظاہرین کا حکومت کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا جس میں دھرنا مظاہرین نے حکومت کے ساتھ دھرنا ختم کرنے کا مشروط اعلان کیا تھا ۔دھرنا ختم کرنے کے لیے گرفتار کارکنان کی رہائی کو شرط رکھا گیا تھا ۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق رینجرز نے گرفتار مظاہرین کو دھرنا قائدین کے حوالے کر دیا ۔رینجرز کی جانب سے رہائی پانے والے مظاہرین کو فی کس ایک ہزار روپے بھی دئیے گئے۔