کراچی، ایف آئی اے کرائم سرکل نے چینی کمپنی سے 51 کروڑ روپے وصول کرلیے

 
0
364

کراچی نومبر 28(ٹی این ایس)ایف ائی اے کرائم سرکل نے چینی کمپنی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 51 کروڑ روپے وصول کرلیے ہیں۔ترجمان ایف ائی اے کے مطابق چینی کمپنی کے خلاف کارروائی کے دوران 51 کروڑ روپے وصول کرلیے گئے۔ اس سے قبل اسی کمپنی سے 16 کروڑ روپے وصول کیے جاچکے ہیں۔

چینی آئل سروے کمپنی سے مجموعی طور پر67 کروڑ روپے وصول کیے۔ چینی آئل سروے کمپنی 67 کروڑ روپے سے زائد کے فراڈ میں ملوث تھی۔ غیر ملکی کمپنی نے رقم پے آرڈرکی شکل میں مختلف کلیکٹوریٹس کے نام پر جاری کی ہیں۔چند روز قبل اسی کمپنی کے کنٹری منیجر اور ڈپٹی کنٹری منیجر کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزمان کی جانب سے رقم واپس کیے جانے کے بعد انہیں کسٹمز کے حوالے کردیا ہے۔ غیر ملکی کمپنیوں نے زائد المیعاد کاغذات پر 67کروڑ روپے کا ٹیکس فراڈ کیا تھا۔ بی جی پی کمپنی نے دو سال ساز و سامان کی نقل و حرکت زائد المیعاد کاغذات پر کی تھی۔