شاہ فیصل کالونی میں رینجرز کاسرچ آپریشن، ایم کیو ایم لندن کے 4 کارکن گرفتار

 
0
403

کراچی جولائی 23(ٹی این ایس) :پاکستان رینجرزسندھ نے کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں سرچ آپریشن کے دوران ایم کیو ایم لندن کے 4کارکنان کو گرفتارکرلیاہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے شاہ فیصل کالونی نمبر ایک میں واقع ریشم گلی میں ایم کیو ایم لندن کے کارکنوں کی موجودگی پر سرچ آپریشن کیا ۔ آپریشن کے دوران ایم کیو ایم لندن کے4کارکنوں گرفتارکرلیاگیا ہے۔ گرفتار کارکنوں میں ارسلان عرف منا، زہیر عرف لالا کچوری،آصف چھپی اور وحید شامل ہیں۔ ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔