عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب زیر تعمیر عمارت سے ایک شخص گرکر جاں بحق

 
0
381

کراچی جولائی 23(ٹی این ایس) :کراچی کے علاقے عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے قریب زیر تعمیر عمارت سے گرکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب ایک عمارت زیر تعمیر تھی۔ صبح کے وقت کچھ لوگوں نے شور کی آواز سن کر زیر تعمیر عمارت کی جانب دوڑے تو ایک نامعلوم شخص زخمی حالت میں تڑپ رہا تھا جسے ہسپتال لے جانے کی کوشش کی جارہی تھی کہ وہ دم توڑ گیا، مرنے والے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔