آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط مکمل کرنے کیلیے پرعزم ہیں، وزیراعظم

 
0
149

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائرکٹر کو بتا دیا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط پوری کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ گزشتہ روز آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائرکٹر سے ٹیلیفون پرگفتگو میں انہیں سیلاب کے بعد پاکستان کی اقتصادی مشکلات سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان آئے گا ۔ آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائرکٹر کو بتا دیا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط پوری کرنے کے بارے میں پرعزم ہیں۔