جدہ ٹائون کی 106کنال اراضی بحریہ ٹائون کو منتقل کئے جانے کا انکشاف

 
0
77

اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود جدہ ٹائون کی 106کنال اراضی بحریہ ٹائون کو منتقل کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ، جی ٹی روڈ ہمک زون میں واقع جدہ ٹائون کی106کنال زمین مبینہ ملی بھگت سے بحریہ ٹائون کو منتقل کر دی گئی،احتساب عدالت اور نیب کی طرف سے سوسائٹی کا انتظام سی ڈی اے کو حوالے سے کیے جانے کے باوجود بڑی کروڑوں مالیت کی زمین نجی سوسائٹیز کے حوالے کر دی گئی،ذرائع کے مطابق زمین کی منتقلی میں منشی نوید احمد سمیت علاقے کے نمبر داران وغیرہ بھی ملوث ہیں،جنہوں نے ملی بھگت سے 106کنال کی زمین بحریہ ٹائون اور ڈی ایچ اے کو منتقل کی ہے،ذرائع کے مطابق سروے آف پاکستان میں مذکورہ زمین جدہ ٹائون کی حدود میں ثابت ہو چکی ہے جبکہ اسلام آباد انتظامیہ نے بھی اس جگہ کی کسی کو بھی خریدو فروخت پر پابندی عائد کر رکھی ہے،مذکورہ زمین پر قبضہ کر کے دونوں ہائوسنگ سوسائٹیز کے حوالے کی گئی ہے،سی ڈی اے انفورسٹمنٹ اور پلاننگ کے گرداور ، پٹواری شاہد نوید نے اس جگہ کا دورہ بھی کیا ہے جس میں زمین کی غیر قانونی منتقلی کی نشاندہی کی گئی ہے۔