عمرا ن خان کی لانگ مارچ کے لیے پیشگی درخواست واپس کردی گئی

 
0
102

اسلام آباد 02 جون 2022 (ٹی این ایس): سپریم کورٹ نے عمرا ن خان کی لانگ مارچ کے لیے پیشگی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی اور کہا کہ سپریم کورٹ اس معاملے پر پہلے ہی فیصلہ دے چکی ہے۔درخواست گزار کی جانب سے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا گیا۔ متعلقہ فورم سے رجوع نہ کرنے کی وجہ بھی نہیں بتائی گئی۔