اسلام آباد 02 جون 2022 (ٹی این ایس): چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا ، چیئرمین نیب کے اعزاز میں نیب ہیڈ کواٹر میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال اپنی 5سالہ مدت مکمل کر کے ریٹائر ہو گئے،انہوں نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا،ذرائع کے مطابق جسٹس جاوید اقبال کے اعزاز میں نیب ہیڈ کواٹر میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی جس میں نیب کے اعلی افسران،ملازمین شریک ہوئے،الوداعی تقریب سے جسٹس جاوید اقبال نے خطاب بھی کیا،انہوں نے تعاون پر نیب افسران اور ملازمین کا شکریہ ادا کیا۔