اسلام آباد 02 جون 2022 (ٹی این ایس): الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جار ی کر دیا،بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ 31 جولائی کو ہوگی امیدوار کاغذات نامزدگی 13 سے 16 جون تک جمع کروا سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے شیڈول کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزذگی رواں ماہ کی 13تاریخ سے 16تک جمع کرائے جا سکتے ہیں،امیدواران کی لسٹ 17جون کو آویزاں کی جائے گی،امیدواروں کی سکروٹنی 20سے 22جون تک ہوگی،امیدواروں کے خلاف اپیل 23سے 25جون تک تک کی جا سکیں گی،اپیلوں پر فیصلے29جون کو ہوں گے،امیوداروں کی حتمی لسٹ 30جون کو شائع ہو گی،انتخابی نشانات 2جولائی کو آلاٹ ہوں گے جبکہ پولنگ 31جولائی کو ہوگی۔