پنجاب میں حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی نے مطلوبہ نمبرز پورے کرلیے : فواد چوہدری کا دعویٰ

 
0
519

اسلام آباد ، جولائی30(ٹی این ایس): ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب میں حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی نے مطلوبہ نمبرز پورے کرلیے ہیں۔

پنجاب میں حکومت سازی کیلئے تحریک انصاف اور پی ٹی آئی کی جانب سے بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں۔ ہر کوئی اپنی حکومت بنانے اور زیادہ سے زیادہ آزاد امیدواروں کو اپنے ساتھ ملانے کیلئے سر توڑ کوششیں کر رہا ہے ۔ ایسے میں ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے دعویٰ کردیا ہے کہ حکومت سازی کیلئے آزاد ارکان کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں، آج (پیر کو) مزید 4 ارکان پی ٹی آئی میں شامل ہوجائیں گے ۔تحریک انصاف کو ق لیگ سمیت اپنے دیگر حامیوں کی حمایت پہلے ہی حاصل ہے اس لیے آج رات تک پی ٹی آئی کے نمبرزکی تعداد 140 تک پہنچ جائے گی۔

خیال رہے کہ پنجاب میں حکومت سازی کیلئے 149 ارکان درکار ہیں۔ مسلم لیگ ن کے پاس پنجاب اسمبلی کی 129 جبکہ تحریک انصاف کے پاس 123 نشستیں ہیں۔کئی آزاد امیدوار تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرچکی ہے جبکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے اپنے کارڈز شو نہیں کیے جارہے۔