سی آئی اے، سیالکوٹ پولیس نے صحافی سمیت کئی لوگوں کے  قتل اور ڈکیتی کے الزام میں انتہائی مطلوب ملزمان کو انٹرپول کے ذریعے دبئی میں  گرفتار کرالیا

 
0
529

سیالکوٹ ، جولائی30(ٹی این ایس): سی آئی اے سیالکوٹ پولیس نے سمبڑیال میں صحافی قتل کے کیس کے ملزم سمیت ٹوبہ ٹیک سنگھ میں قتل اور لاہور میں ڈکیتی کرنے کے الزام میں پولیس کو انتہائی مطلوب ملزمان کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرلیا۔

سی آئی اے سیالکوٹ پولیس کے سب انسپکٹر محمد مدثر نے سیالکوٹ میں صحافی ذیشان اشرف بٹ شہید کے قتل اور ٹوبہ ٹیک سنگھ تھانہ سٹی کی حدود میں قتل کرنیوالے ملزم سمیت لاہور میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تینوں ملزمان کو ان کے ریڈ وارنٹ حاصل کرنے کے بعد دوبئی سے گرفتار کرلیا ہے۔تینوں گرفتار ملزمان کوتھانہ سی آئی اے سیالکوٹ پولیس سب انسپکٹر محمد مدثرکی نگرانی میں دوبئی کی نجی فلائٹFz337 کے ذریعے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائر پور ٹ پر لایا گیا ۔تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال میں صحافی ذیشان اشرف بٹ شہید کے قتل میں ملوث ملزم ثاقب اقبال کو دوبئی سے گرفتار کیا گیا جو کہ قتل کی وادات کے بعد دوبئی فرار ہونے میں کامیاب ہو چکا تھاجبکہ سی آئی اے پولیس نے ملزم کوسیالکوٹ انٹر نیشنل ائر پورٹ پر انسپکٹر تھانہ سمبڑیال آصف ندیم کے حوالے کیا جو انہیں اپنی تحویل میں لے کر تھانہ سمبڑیال روانہ ہوئے جبکہ سی آئی اے پولیس سیالکوٹ تھانہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں قتل کی واردات میں پولیس کو انتہائی مطلوب ملزم کو بھی فیصل کو گرفتارکر لیا ہے جو تھانہ سٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ میں قتل کی واردات کے بعد دوبئی فرارہونے میں کامیاب ہوا تھا۔ملزم فیصل تھانہ سٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ سب انسپکٹر عنصر رشید کے حوالے کیا جو ملزم کو اپنی تحویل میں لے کر ٹوبہ ٹیک سنگھ روانہ ہوئے جبکہ سی آئی اے پولیس سیالکوٹ نے تھانہ گارڈن ٹاؤن میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزم سلیمان کو بھی انٹر پول کے ذریعے دوبئی سے گرفتار کرلیا ہے جبکہ ملزم سلیما ن کو تھانہ گارڈن ٹاؤن پولیس کے سب انسپکٹر حیدر علی کے حوالے کیا جو ملزم کو اپنی تحویل میں لے کر لاہور لے کر روانہ ہوگئے ہیں۔واضع رہے کہ یہ تینوں ملزمان اپنے اپنے اضلاع میں قتل اقدام قتل اور ڈکیتیوں کی وارداتوں کے بعد دوبئی فرار ہونے میں کامیاب ہو چکے تھے جبکہ سی آئی اے پولیس سیالکوٹ کی جانب سے انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کرنے سے عوام کا پولیس کے اعتماد میں اضافہ ہو اہے.