گوجرانوالہ کے نواحی گاؤں میں دیرینہ دشمنی پر  فریقین کے درمیان فائرنگ، تین ہلاک

 
0
282

گوجرانوالہ ، جولائی30(ٹی این ایس): گوجرانوالہ کے نواحی گاؤں کلاسکی میں دیرینہ دشمنی پر  فریقین کے درمیان فائرنگ ۔مخالفین نے فائرنگ کر کے تین افراد کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

پولیس کا کین اہے کہ  حملہ آور کار میں  سوار ہوکر آئے  اور دکان میں بیٹھے افراد پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

مقتولین کی شناخت ,محسن ,شعیب اور تنویر کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے وڑایچ گروپ اور دیندار گروپ کے درمیان دیرینہ دشمی  چلی آرہی ہے اور یہ واقع بھی اسی کا تسلسل ہے۔

پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہیں۔