اٹک : جنڈ میں دو گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں تین افراد ہلاک  پانچ دیگر  زخمی

 
0
558

اٹک  ، جولائی30(ٹی این ایس): دار الحکومت اسلام آباد سے 100کلو میٹر دور اور ضلع اٹک کے علاقہ جنڈ میں دو گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں تین افراد جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ پانچ دیگر  زخمی ہوگئے۔

ٹی این ایس کے نمائیندہ کے مطابق   سوموار کی صبح جنڈ شہر میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر خان زمان اور ربنواز نامی شہریوں  کے بیٹوں میں لڑائ ہوئ ۔ بعد ازاں شام کو  چھپڑی قبرستان کے قریب دونوں فریقین کا  دوبارہ آمنا سامنا ہونے پہ معاملہ طول پکڑ گیا اور فائرنگ سے دونوں اطراف سے ایک ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ پانچ زخمی ہوئے ۔ جن میں سے دو کی حالت تشویشناک تھی ۔ تیسرا شخص بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے  ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔ مقامی پولیس نے موقع پہ پہنچ کہ نعشین قبضہ میں لیکر کاروائی کا آغاز کر دیا.