جو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لکی مروت جہانگیر اعظم وزیر کو “سیاسی” وابستگی پر معطل کر دیا گیا

 
0
687

پشاور، جون 08 (ٹی این ایس):  چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے گریڈ 18 کے پی ایم ایس آفیسر کو فوری طور پر عہدے سے معطل کر دیا

جہانگیر اعظم وزیر جو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لکی مروت کے عہدے پر تعینات  کے خلاف بنوں میں ترقیاتی سکیموں پر اثر انداز ہونے کی شکایات تھیں۔ان کے خلاف ڈیوٹی سے غیر حاضری اور والد کے ہمراہ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے،اپنے سینئرز کے ساتھ بد تمیز ی اور ڈپٹی کمشنر کے احکامات کی بجا آوری نہ کرنے کے بھی الزامات تھے

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے افسران کے ایسے رویے پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے  صوبہ بھر میں سرکاری ملازمین کو قبلہ درست رکھنے کی سخت ہدایت کی انھوں نے کہا کہ غیر ذمہ دارانہ حرکات ناقابل قبول ہیں اور سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔