مظفرگڑھ سے دو آزاد منتخب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی  تحریک انصاف میں شامل

 
0
514

اسلام آباد ، جولائی30(ٹی این ایس):آزاد منتخب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی حمایت حاصل کرنے کے معاملہ میں  پنجاب سے تحریک انصاف کو مزید کامیابیاں حاصل ہوگئی ہیں۔

مظفرگڑھ سے رکن قومی اسمبلی باسط بخاری تحریک انصاف میں شامل  ہوگئے ہیں مظفرگڑھ ہی سے رکن پنجاب اسمبلی خرم خان لغاری کا بھی کپتان کی حمایت کا اعلان کردیا۔

دونوں اراکین نے بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان  سے ملاقات  کی اور تحریک انصاف کے منشور اور قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار  کیا۔

عمران خان نے  جانب سے باسط بخاری اور خرم خان لغاری کا خیر مقدم کیا۔