شاہ زیب قتل کیس، دباؤ میں آکر معاف کیا انصاف چاہتا ہوں، والد

 
0
572

کراچی دسمبر 3(ٹی این ایس)شاہ زیب قتل کیس نے ایک اور اہم موڑلے لیا، مقتول کے والد اورنگزیب نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا،خصوصی بات چیت میں اورنگزیب نے کہا کہ دیت کے نام پر کوئی رقم نہیں لی، بیٹے کے قاتلوں کودباؤ میں آکرمعاف کیاتھا، چاہتاہوں انصاف ملے۔شاہ زیب کے والد اورنگزیب نے سب سے پہلے کہاکہ سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے سے بہت دکھ ہوا۔ یہ بھی کہاکہ وہ فیصلے کے خلاف اپیل دائرکرنے کیلئے قانونی ماہرین سے مشاورت کررہے ہیں۔اورنگزیب نے کہاکہ دیت کے نام پرجتوئی فیملی سے کوئی رقم نہیں لی، بیرون ملک جانے کی خبریں بھی غلط ہیں۔