ملک سے اندھیرے مٹانے ٗ دہشتگردی کا خاتمہ کرنیوالا آج عدالتوں کا سامنا کررہا ہے ٗ مریم اور نگزیب

 
0
1538

اسلام آباد دسمبر 4 (ٹی این ایس)وزیرمملکت برائے اطلاعا ت ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک سے اندھیرے مٹانے ٗ دہشتگردی کا خاتمہ کرنیوالا آج عدالتوں کا سامنا کررہا ہے ٗ گالیاں دینے والا شخص آج بھی وہی زبان استعمال کررہاہے ۔ پیر کو میڈیا سے با ت چیت کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ محمد نواز شریف نے ملک سے اندھیرے ختم کرنے کا قوم سے وعدہ کیا تھا۔ مریم اور نگزیب نے کہا کہ آج جتنی بجلی کی پیداوار ہو رہی ہے تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ جب ہم بجلی کے منصوبے لگا رہے تھے ایک شخص کنٹینر پر کھڑا تھا۔

مریم اور نگزیب نے کہاکہ جب ہم بجلی کے منصوبے لگا رہے تھے تو ایک شخص پارلیمنٹ پر حملہ کر رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ جب ہم بجلی منصوبے لگا رہے تھے تو ایک شخص اسلام آباد کو لاک ڈاؤن کر رہا تھا۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ وہی شخص اداروں اور آئین کو گالیاں دے رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی وہی شخص اسی طرح کنٹینر پر کھڑا ہے اور وہی زبان استعمال کر رہا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ ملک سے اندھیرے مٹانے ، دہشتگردی کا خاتمہ کرنیوالا آج عدالتوں کا سامنا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ محمد نواز شریف کی عدالتوں میں حاضری کا مقصد آئین اور قانون کی بالادستی یقینی بنانا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ محمد نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر)محمد صفدر آج احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔