صوبائی الیکشن کمیشن کے زیر اہتمام قومی ووٹرز ڈے کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد

 
0
576

کوئٹہ ،دسمبر 06(ٹی این ایس): صوبائی الیکشن کمیشن کے زیر اہتمام 7 دسمبر کو قومی ووٹرز ڈے کی مناسبت سے مرکزی تقریب گورنر ہاؤس کوئٹہ میں منعقد کی جائے گی۔جس میں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی، صوبائی الیکشن کمشنر مجید جعفرودیگر شرکت کریں گے۔ تقریب میں ووٹ کی اہمیت اور 2018 کے عام انتخابات میں ووٹنگ کی شرح اور خواتین کے بطور ووٹر اندراج اورا ن کے شناختی کارڈ بنانے کے متعلق مقررین اظہار خیال کریں گے۔