کوہلی اور انوشکا کو ایڈیلیڈ گراؤنڈ میں شادی کی پیشکش

 
0
396

سڈنی دسمبر 8(ٹی این ایس)بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کو آسٹریلیا کے ایڈیلیڈ ، اوول کرکٹ گراؤنڈ میں شادی کی پیشکش کی گئی ہے۔ گراؤنڈ پر ویرات کوہلی نے ہرفارمیٹ کی کرکٹ میں 8اننگز کھیل کر 89کی اوسط سے 624رنز بنائے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق کوہلی اور انوشکا کی شادی کی تقریب رواں ماہ کے آخر میں اٹلی میں منعقد کیے جانے کے بعداسٹیڈیم انتظامیہ نے ایڈیلیڈ کرکٹ گراؤنڈ میں شادی کی پیشکش کی ہے۔گراؤنڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اینڈریو ڈینیلزنے بھارتی اخبار کو انٹرویوکے دوران تقریب کی میزبانی میں دلچسپی ظاہر کی اور کہا کہ شادی کی میزبانی ہمارے لئے خوشی کا باعث ہوگی اور اس گراؤنڈ سے کوہلی کی مزید خوشگوار یادیں جڑیں گی۔بھارتی اخبار کے مطابق ڈینیلز نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر وہ اسٹیڈیم کا انتخاب کرتے ہیں تو اْن کی شادی کی تقریب یادگار ہوگی۔