رشوت طلب کرنے پر نیب کراچی کے قائم مقام ڈپٹی ڈائریکٹر سرویش شیخ معطل،

 
0
305

اسلام آباد،دسمبر 11(ٹی این ایس) : قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے نیب کراچی کے قائم مقام ڈپٹی ڈائریکٹر سرویش شیخ کی طرف سے نیب کے ایک ملزم سکندر علی ابڑو سے ایک کروڑ روپے بطور رشوت طلب کرنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسر کو معطل اور شکایت کی انکوائری کا حکم دیا ہے۔ انکوائری ٹیم کراچی پہنچ چکی ہے اور انکوائری کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔