گنے کے کاشتکاروں کے احتجاج اور گنے کی خریداری نہ کئے جانے کے بارے میں قرارداد لائی جائے، سپیکر قومی اسمبلی

 
0
346

اسلام آباد ،دسمبر12(ٹی این ایس): سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ گنے کے کاشتکاروں کے احتجاج اور گنے کی خریداری نہ کئے جانے کے بارے میں قرارداد لائی جائے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے رکن عبدالستار بچانی نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ ہمیں زراعت کو سبسڈی دینی چاہیے، گنے پر سندھ اور پنجاب میں احتجاج ہورہا ہے، 130 روپے من دیا جارہا ہے جو کم ہے، اس بارے میں پالیسی بنائی جائے۔ اس پر سپیکر سردار ایاز صادق نے عبدالستار بچانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ مشاورت کرکے اس معاملے پر متفقہ قرارداد لائیں۔