فنکاروں کیلئے رہائشی کالونی کے قیام کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

 
0
333

لاہور دسمبر 15 (ٹی این ایس)تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے فنکاروں کے لیے رہائشی کالونی کے قیام کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی جس میں کہا گیا ہے کہپنجاب کے بیشتر فنکار شدید زبوں حالی کا شکار ہیں۔فنکاروں کی اکثریت کرائے کے گھروں میں رہائش پذیر ہے۔حکومت کی جانب سے صحافیوں،پولیس اور سرکاری ملازمین کے لیے رہائشی کالونیاں بنائی گئی ہیں۔جو کہ نہایت ہی احسن اقدام ہے۔اس سے ان کو اپنی چھت مہیا ہوئی ہے۔قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فنکاروں کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے لیے رہائشی کالونی کا قیام عمل میں لائے۔