نواز شریف سے سابق وزیر قانون زاہد حامد کی ملاقات ،ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

 
0
944

لاہور دسمبر 19 (ٹی این ایس)سابق وزیر اعظم و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف سے سابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے ملاقات کر کے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر قانون زاہد حامد گزشتہ روز جاتی امراء رائیونڈ پہنچے جہاں انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر شریف فیملی کے خلااف نیب کیسز اور عمران خان کے حوالے سے عدالت کے حالیہ فیصلے پر بھی مشاورت کی گئی ۔