قومی اسمبلی اجلا س ، اپوزیشن کی طرف سے کورم کی نشاندہی

 
0
999

اسلام آباد ،دسمبر21(ٹی این ایس): سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی طرف سے 28 ارکان کی ایوان میں موجودگی سے شروع کیا جانے والا اجلاس صرف 20 منٹ کی کارروائی چلنے کے بعد اپوزیشن کی طرف سے کورم کی نشاندہی کئے جانے اور گنتی کے بعد مطلوبہ تعداد پوری نہ نکلنے کے سبب سپیکر قومی اسمبلی کارروائی معطلکر دی ۔ جمعرات کو ایوان کی کارروائی 10 بجکر 35 منٹ پر سپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں شروع ہوئی تو اس وقت ایوان میں اپوزیشن و حکومت کو ملا کر 28 ارکان حاضر تھے ۔

20 منٹ کی کارروائی کے دوران 18 مزید ارکان کارروائی کا حصہ بنے تاہم پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن رمیش لال کی طرف سے 10 بجکر 55 منٹ پر کورم کی نشاندہی کی گئی ۔ سپیکر قومی اسمبلی کی ہدایات پر سیکرٹریٹ سٹاف کو ایوان میں حاضر ارکان کی تعداد گنتی کرنے کی ہدایات دی گئیں تو حاضر ارکان کی تعداد 46 نکلی جس کے بعد سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کورم پورا کرنے تک کارروائی معطل کر دی ۔ بعدا زا ں گھنٹہ بھر انٹطا ر کے بعد گنتی پو ری نہ ہو نے پر ڈ پٹی سپیکر مر تضی جا وید عبا سی نے اجلا س غیر معینہ مدت تک ملتو ی کر دیا ۔