سندھ ہائی کورٹ میں پولیس نے 19بچوں کے اغوااور گمشدگی سے متعلق رپورٹ جمع

 
0
403

کراچی،دسمبر21(ٹی این ایس) : سندھ ہائی کورٹ میں پولیس نے 19بچوں کے اغوااور گمشدگی سے متعلق رپورٹ جمع کرادی ہے ، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 18جنوری تک ملتوی کردی ۔جمعرات کو19بچوں کے اغوااور گمشدگی سے متعلق کیس کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔پولیس نے اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔رپورٹ کے مطابق 19 بچے گمشدہ ہیں، 14کی ایف آئی آر درج ہوچکی، ایک بچے کی فیملی سیالکوٹ میں ہے۔ اس موقع پر عدالت نے پولیس ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایس ایس پی مقدس حیدر کیس کی مکمل تحقیقات کریں اور مکمل رپورٹ18جنوری تک عدالت میں پیش کریں لہذا کیس کی سماعت18جنوری تک ملتوی کی جاتی ہے۔