چین پاکستان کو اپنی ہمسائیگی کی پالیسی میں اولین ترجیح دیتا رہے گا،چینی سفیر ینگ ژاؤ

 
0
432

اسلام آباد دسمبر 23(ٹی این ایس)پاکستان میں چین کے سفیر ینگ ژاؤ نے کہا ہے کہ چین پاکستان کو اپنی ہمسائیگی کی پالیسی میں اولین ترجیح دیتا رہے گا۔ پاکستان میں اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد ہفتہ کو اپنے ایک پیغام میں چینی سفیر نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے شاندار نتائج آئے ہیں اور چین پاکستان کو اپنی ہمسائیگی کی پالیسی میں اولین ترجیح دیتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین مشترکہ مستقبل کیلئے چین پاکستان مشترکہ معاشرے کے قیام کیلئے کام کرتارہے گا۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ملک مشکل کی ہرگھڑی میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ ہیں اورہم ایک خطہ ایک شاہراہ کے سلسلے میں قریبی تعاون جاری رکھیں گے۔