حوثی باغیوں کی جانب سے مخالفین کی املاک کی لوٹ مار بازار گرم

 
0
363

صنعاء دسمبر 28(ٹی این ایس)یمن میں سرگرم حوثی باغیوں کی جانب سے مخالفین کی املاک کی لوٹ مار بازار گرم ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق باغیوں نے ایک ہزار سے زاید اہم شخصیات کے بنک کھاتے اور دیگر املاک قبضے میں لے لی ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق حوثی شدت پسندوں نے آئینی حکومت کے بعض وزراء، سیاسی رہ نماؤں، بغاوت کی مخالفت کرنے والوں اور پیپلز کانگریس کی اعلیٰ اور درمیانے درجے کی قیادت سمیت مجموعی طور پر 1223 شخصیات کی املاک غصب کرلی ہیں۔ ان میں ان کے بنک کھاتے اور دیگر جائیدادیں بھی شامل ہیں۔مقامی ذرائع کے مطابق حوثیوں کی طرف سے یہ اقدام صنعاء میں قائم کردہ ان کی نام نہاد حکومت کے نائب وزیر دفاخلہ عبدالحکیم الخیوانی اور پراسیکیوٹر جنرل کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔باغیوں کے زیرکنٹرول مرکزی بنک کے ذریعے ماتحت بنکوں اور ذیلی برانچوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جاری کردہ فہرست میں شامل افراد کے بنک اکاؤنٹس ضبط کرلیں۔ ان فہرستوں کے مطابق ان کھاتہ داران کو ’خائن‘ قرار دیا گیا۔ ان میں سابق صدر علی عبداللہ صالح کے قریبی اور وفادار بھی شامل ہیں جب کہ بعض شخصیات آئینی حکومت سے تعلق رکھتی ہیں۔ ان میں آئینی حکومت کے وزیر برائے سماجی بہبود اور لیبر ابتھاج عبداللہ الکمال اور یوسف حسین مھدی جیسی حکومتی شخصیات شامل ہیں۔