بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیہ پر جوتا پھینکنے پر پولیس نے مداح کوگرفتار کرلیا،اداکارہ نے غلط فلم میں کام کیا جس وجہ سے ان پر جوتا پھینکا، نوجوان کا بیان

 
0
4924

نئی دہلی ،جنوری  30 (ٹی این ایس):بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ تمنا بھاٹیہ پر مداح نے جوتا پھینک دیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈاداکارہ تمنا بھاٹیہ بھارتی ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدر آباد دکن میں ایک جیولری شاپ کا افتتاح کرنے کیلئے پہنچیں تو وہاں موجود ان کے ایک مداح نے ان پر جوتا پھینک دیا جو خوش قسمتی سے نشانے پر نہیں لگا وہاں پر موجود سیکیورٹی و عملے کے ارکان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اداکارہ پر جوتا پھینکنے والے 31 سالہ نوجوان کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق نوجوان نے تفتیش کرنے پر انکشاف کیا کہ انہوں نے اداکارہ کی جانب سے غلط فلم میں کام کرنے پر ان کی جانب جوتا پھینکا۔نوجوان نے کہا کہ تمنا بھاٹیہ نے اداکاری کے لیے غلط فلم کا انتخاب کیا، جس وجہ سے میں ان سے ناراض ہوں ۔ نوجوان نے کہا کہ میں نے ذہنی پریشانی میں آ کر یہ قدم اٹھایا۔تاہم اس کی طرف سے یہ نہیں بتایا گیا کہ اسے اداکارہ کی کون سی فلم غلط لگی ، پولیس نے نوجوان کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔