چناب کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں سالانہ کھیلوں کا آغاز

 
0
322

گوجرانوالہ ،دسمبر 29(ٹی این ایس): چناب کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں سالانہ کھیلوں کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد کا کہنا تھا کہ چناب کالج نے سوسائٹیز ویک کے تحت کھیلوں کے پروگرام کروائے گئے ان میں طلباء و طالبات میں سیکھنے کو بہت کچھ ملتا ہے۔

انہوں نے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑی قومی ٹیموں میں شامل ہو کر ملک کا نام روشن کرتے ہیں جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی نے تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں میڈلز اور اسناد تقسیم کی گئیں۔ چناب کالج میں سالانہ ہونے والے سپورٹ پروگرام سکیننگ، شارٹ مووی، فوٹو گرافی، تقرریں، فٹ بال، بیڈ منٹن، ٹیبل ٹینس، شطرنج، لڈو اور کمپیوٹر گیمز شامل ہیں۔