سعودی فرمانروا سے ترک وزیراعظم کی ملاقات‘باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

 
0
18009

الریاض دسمبر 29(ٹی این ایس) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ترک وزیراعظم بن علی یلدرم کی ملاقات‘ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور باہمی دلچسپی کے علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور ترکی کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے طریقوں اور خطے میں رونما ہونے والی تازہ پیش رفت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔ملاقات میں ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز، وزیر مملکت اور وزارتی کونسل کے رکن ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان، وزیر تجارت اور سرمایہ کاری ڈاکٹر ماجد بن عبداللہ القصبی، وزیر مملکت برائے امور خارجہ ڈاکٹر نزار بن عبید مدنی اور سعودی انٹیلی جنس کے سربراہ خالد بن علی الحمیدان موجود تھے۔ترکی کی جانب سے نائب وزیراعظم خاقان چاوش اوغلو اور وزیر صحت احمد دمیرجان کے علاوہ وزیراعظم بن علی یلدرم کے ساتھ آنے والے وفد کے ارکان نے بات چیت میں شرکت کی۔