پاکستان و بھارت کے درمیان آبی تنازعات پر مذاکرات آئندہ ماہ واشنگٹن میں ہونگے۔

 
0
448

لاہور، اگست 29(ٹی این ایس) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے بنائے گئے متنازعہ ڈیموں کی وجہ سے پیدا  ہوئے پاکستان بھارت آبی تنازعات پر مذاکرات واشنگٹن میں ہونگے۔آئندہ ماہ  ہونے والے ان مذاکرات  میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری آبی وسائل عارف احمد خان کریں گے۔  وفد میں انڈس واٹر کمشنر ،اٹارنی جنرل اورجوائینٹ سیکریٹری آبی وسائل مہر علی شاہ  بھی شامل ہونگے۔ پاک بھارت آبی تنازعات پر واشنگٹن میں ہونیوالی بیٹھک میں مقبوضہ کشمیر میں متنازعہ بھارتی منصوبوں پر مذاکرات ہونگے۔ پاکستان کی جانب سے کشن گھنگا ،رتلے،معیار اور پکل دل پن بجلی منصوبوں پر اعتراض اٹھائے گئے ہیں۔ 14 اور15 ستمبر کو ہونے والے مذاکرات میں ورلڈ بینک بطور ثالث شامل ہوگا۔