نیویارک میں پاکستان مخالف مہم کی شدید مذمت کرتے ہیں، اعزازچودھری

 
0
511

واشنگٹن دسمبر 29(ٹی این ایس) پاکستانی سفارت خانے نے نیویارک میں پاکستان مخالف مہم کا نوٹس لیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ سے احتجاج کیا۔پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے نیویارک میں ٹرانسپورٹ پر پاکستان مخالف مہم کیخلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا، امریکہ پاکستانی سفیر اعزاز احمد چودھری کا کہنا تھا کہ نیویارک میں جاری اس مہم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔چندماہ قبل برطانیہ اور یورپی ممالک میں بھی پاکستان مخالف مہم چلائی گئی،بظاہریہ مہم انہی عناصرکے مکروہ مقاصدکاحصہ ہے۔پاکستانی سفارتخانے کے مطابق نیویارک میں پاکستان مخالف مہم بھی ماضی کی طرح ناکام ہوگی۔