عمران فاروق قتل کیس میں وزارت داخلہ نے 3 اہم ملزمان کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی منظوری

 
0
402

اسلام آباد دسمبر 29(ٹی این ایس)ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں وزارت داخلہ نے 3 اہم ملزمان کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایم کیوایم کے رہنما عمران فاروق قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ وزارت داخلہ نے 3 اہم ملزمان کے ریڈ وارنٹ اجراء کی منظوری دے دی۔ ملزمان میں انور حسین، افتخار حسین اورکاشف کامران شامل ہیں، جن کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے انٹرپول سے رابطہ کرے گی جس کے لیے ضروری دستاویزات بھی مکمل کرلی گئی ہیں۔واضح رہے کہ ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹرعمران فاروق کو16 ستمبر2010 کو لندن کے علاقے ایج ویئرکی گرین لین میں ان کے گھر کے باہر قتل کیا گیا۔ لندن پولیس کیس کی تحقیقات کررہی ہے جس کے دوران اب تک 7697 دستاویزات کی چھان بین اور 4556 افراد سے پوچھ گچھ کی جاچکی ہے۔