شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورس کا آپریشن، دہشتگرد ہلاک

 
0
101

اسلام آباد 28 اگست 2021 (ٹی این ایس): شمالی وزیرستان کے علاقے اسپین وام میں سیکورٹی فورسز کی خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ،آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ دہشت گرد کا اسلحہ اور ایمونیشن قبضے میں لے لیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ دیگر دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔