نیب لاہو رکی کارروائی غیر قانونی طور پر پلاٹس کی فروخت کے الزام میں مفرور ملزم حاجی عبدالقیوم گرفتار

 
0
323

لاہور دسمبر 29(ٹی این ایس) قومی احتساب بیور و لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر پلاٹس کی فروخت کے الزام میں مفرور ملزم حاجی عبدالقیوم کو گرفتارکرلیا ۔ بتایاگیا ہے کہ نیب لاہو رنے کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ 7سالوں سے مطلوب مفرور ملزم حاجی عبدالقیوم کو گرفتار کرلیا ،ملزم ایل ڈی اے ملازمین کی باہمی ملی بھگت سے کروڑوں روپے مالیت کے پلاٹس فروخت کرتا تھا جس سے عوام اور حکومتی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچا ۔ جبکہ ملزم دوران انکوائری کیلئے بھی طلب کرنے پر بھی پیش نہیں ہوتا تھا جس کو 2010ء میں مفرور قرار دیا گیا۔ ملزم عبدالقیوم کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کیلئے کل بروز ( ہفتہ ) احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا جائیگا۔ یادرہے کہ پلاٹس کی غیر قانونی فروخت کے الزام میں نیب لاہور نے متعدد ملزمان کو بھی گرفتارکیا ہے ۔