کچھ لوگوں کی قسمت میں صرف ڈرنا اور رونا پیٹنا لکھا ہے‘ مریم نواز

 
0
369

لاہور دسمبر 29(ٹی این ایس) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کے تمام بیانیے ناصرف نوازشریف بلکہ ان کی نسلوں سے بھی خوف کے عکاس ہیں اور کچھ لوگوں کی قسمت میں ہی صرف ڈرنا اور رونا پیٹنا لکھا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف 17 سال پرانے ریفرنس کا مطلب واضح ہے کہ ان کے خلاف پاناما کیس میں کچھ نہیں مل سکا۔مریم نواز نے کہا کہ مخالفین کے تمام بیانیے ناصرف نوازشریف بلکہ ان کی نسلوں سے خوف کی عکاس ہیں اور کئی لوگوں کی قسمت میں صرف ڈرنا اور رونا پیٹنا ہے لکھا ہے۔